آل سندھ انٹر ڈسڑکٹ باکسنگ ٹرافی کراچی ڈویژن نے جیت لی

کراچی: کراچی ڈویژن نے آل سندھ انٹر ڈسٹرکٹ باکسنگ ٹورنامنٹ جیت لی،

حیدرآباد ڈسٹرکٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے ینگ مین باکسنگ کلب پکہ کلہ حیدرآباد میں منعقدہ دوروزہ ٹورنامنٹ میں چار گولڈ، تین سلور جیت کر کراچی ڈویژن نے پہلی اورحیدرآباد ڈویژن نے چار گولڈ اور تین سلور حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے سینئر رہنما الطاف جتوئی تھے۔