اسرائیل ، فلسطین دو ریاستی حل کو بحال کریں:امریکہ

غزہ،تل ابیب: امریکی سیکرٹری خارجہ بلنکن نے اسرائیل اور فلسطین پر زور دیا ہے کہ وہ طویل مدت سے رکے ہوئے دو ریاستی حل کو بحال کریں کیونکہ یہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے اور تنازع کو ہوا نہ دیں۔

اسرائیلی سیکورٹی حکام نے دائیں بازو کے انتہا پسند کارکنوں کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے امکان سے خبردار کردیا۔

پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم

اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو نظریات کے حامل وزیر قومی سلامتی ایتمار بن غفیر نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کا مقدر برقی کرسی ہوگا۔

 اسرائیلیوں پر حملہ کرنے والے فلسطینیوں کو برقی کرسی پر بٹھا کر موت کی نیند سلا دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ا سرائیلی وزیر داخلہ کی طرف سے مسجدِ اقصیٰ کے دورے پر امریکی پالیسی واضح کرتے ہوئے بلنکن نے کہا کہ امریکا بیت المقدس کی انتظامی حیثیت کی حمایت کرے گا۔

بلنکن نے دورہ فلسطین کے دوران صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کی ۔

دریں اثنا اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو نظریات کے حامل وزیر قومی سلامتی ایتمار بن غفیر نے کہا ہے کہ اسرائیلیوں پر حملہ کرنے والے فلسطینیوں کو برقی کرسی پر بٹھا کر موت کی نیند سلا دیا جائے۔

اسرائیلی چینل 13 کے مطابق ،بن غفیر نے اپنی زیر قیادت راسخ العقیدہ یہودی پارٹی کے اجلاس میں فلسطینیوں کے خلاف دھمکی آمیز زبان کا استعمال کیا ۔

علاوہ ازیں فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے، اس حوالے سے عالمی انتباہات کے درمیان اسرائیلی سیکورٹی حکام نے دائیں بازو کے انتہا پسند کارکنوں کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے امکان سے خبردار کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق القدس شہر میں ہونے والی مسلح کارروائی کے رد عمل میں یہ انتباہ جاری کیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق یہودی انتہا پسندوں کی انتقامی کارروائیوں کے خدشات بہت زیادہ ہیں اور ایسی کارروائیوں سے خطے میں آگ لگ سکتی ہے۔

رپورپ میں اسرائیلی حکومت کو فلسطینیوں کے خلاف مزید کارروائیوں سے رکنے کا بھی کہا۔اسی تناظر میں دیگر اسرائیلی میڈیا رپورٹس نے مغربی کنارے اور القدس میں سکیورٹی کشیدگی کو نئی اسرائیلی حکومت کے لیے ایک عظیم امتحان قرار دیا۔

انہوں نے اس امکان کی نشاندہی کی کہ یہ تناؤ فلسطینی بغاوت کی سطح بڑھنے کا سبب بن سکتا ہے۔