امریکہ کا پہلی بار طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل یوکرین بھیجنے کا اعلان
Share
واشنگٹن:امریکہ نے پہلی بار طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل یوکرین بھیجنے کا اعلان کردیا۔
یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیگل نے اگلے جمعے کو یوکرین اور یورپی یونین کے درمیان ایک سربراہی اجلاس کیف میں منعقد ہونے کا اعلان کیا ہے۔
دریں اثنا یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس نے یوکرینی مزاحمت کے خلاف بڑا انتقام شروع کر دیا ہے۔
مزید براں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہاہے کہ وہ یوکرین کو فوجی امداد دینے اور مسئلے کی حل کی خاطر مصالحت کار کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔