انٹر بورڈ سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کا انعقاد

اسلام آباد: وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کی وزارت کے ماتحت اداروں کی جانب سے کشمیری عوام کے لیے اپنی حمایت ظاہر کرنے اور خطے میں انسانی حقوق کی جاری صورتحال کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

 وفاقی وزیر تعلیم نے اس حوالے سے کہا کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان کے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے۔

اسی سلسلے میں آئی بی سی سی سیکرٹری ڈاکٹر غلام علی ملاح نے انٹر بورڈ سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام سپورٹس گالا 2022-23 کی جاری کھیلوں کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کرنے کے لیے سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کا دورہ کیا اور جیتنے والوں میں انعامات اور میڈلز تقسیم کئے۔

اس موقع پر اسلام آباد ماڈل اسکول آئی ایٹ ون نے کشمیر کلچرل فیسٹیول شو کا انعقاد کیا، نیشنل کمیشن آف ہیومن ڈویلپمنٹ نے سندھ میں موجود وفاقی اسکولوں میں آگاہی مہم کا اہتمام کیا۔