خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی ضلعی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ضلع ہری پور کے علاقہ پنیاں میں جاری انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ میں صوبے بھرسے بہترین ٹیموںنے حصہ لیا۔
سیمی فائنل مراحل کے میچزمیں صوابی اور چارسدہ ڈسٹرکٹس کی ٹیموں نے اپنے اپنے مچز جیت کر فائنل میں پہنچ گئی تھیں جبکہ گزشتہ روز کھیلے جانیوالے اس ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں چارسدہ ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے مدمقابل صوابی ڈسٹرکٹ کی ٹیم کو ایک سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد 32پوائنٹس کے مقابلے میں 40پوائنٹس سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔