انٹر ڈپارٹمنٹل باسکٹ بال، آرمی اور ائیر فورس کا فاٸنل میں ٹاکرا
Share
اسلام آباد: پاکستان آرمی اور اٸیر فورس کی ٹیمیں بالترتیب واپڈا اور پاکستان آرڈیننس فیکٹری کو شکست دیکر انٹر ڈپارٹمنٹل باسکٹ بال چیمپٸن شپ کے فاٸنل میں پہنچ گٸی۔
فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری چیمپئن شپ کے سیمی فاٸنلز کے موقع پر پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکریاٹری خالد بشیر، سیکریٹری آرمی اسپورٹس ڈاٸریکٹوریٹ کرنل صدف اکرم، کرنل نبیل احمد رانا، سیکریٹری آرگناٸزنگ کمیٹی اوج ظہور، پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈاٸریکٹر جنرل سعید اختر، قومی باسکٹ بال ٹیم کے سابق کوچ ملک ریاض،اعظم ڈار سمیت شاٸقین کی بڑی تعداد موجود تھے۔
آرمی نے پہلے سیمی فاٸنل میں واپڈا کو 65-92پواٸنٹس سے شکست دی۔آرمی کے تغلب عمار 20، عبد الرحمن نے 14 پواٸنٹس جبکہ واپڈا کے عثمان خان 18، سلمان بٹ 12 پواٸنٹس بنائے
۔ دوسرے سیمی فاٸنل میں ایئر فورس نے پی او ایف کیخلاف 68-93 پواٸنٹس سے کامیابی حاصل کی۔
ایئرفورس کے احمد جان 28اور عمر جان نے 18پواٸٹس اسکور کٸے۔