دشمنوں کی سازشوں کے باوجود اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں،ایران

تہران: ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ دشمنوں کی سازشوں کے باوجود اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں۔

عشرہ فجر کے آغاز اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 44ویں سالگرہ کے موقع پر صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنی کابینہ سمیت بانی انقلاب اسلامی کے مزار پر حاضری دی۔

اسرائیل ، فلسطین دو ریاستی حل کو بحال کریں:امریکہ

اور فاتحہ خوانی کے بعد اپنی تقریر میں کہا کہ یہ انقلاب امام خمینی کے خلوص اور حقانیت اور ایرانی عوام کی وفاداری اور اپنے اس انقلاب سے دلی لگاؤ کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب کے چوالیس سال گزر جانے اور دشمنوں کی تمام سازشوں اور فتنوں کے باوجود، اسلامی انقلاب نہ صرف کمزور نہیں پڑا بلکہ اس کے جلوے پہلے سے کہیں زیادہ دنیا بھر میں پھیل چکے ہیں۔