لاہور:صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سمن آباد کے علاقے میں مسلح ڈاکو نجی بینک سے 30لاکھ روپے لے کر نکلنے والے عبدالصمد نامی شہری سے گن پوائنٹ پر رقم لوٹ کر فرار ہو گئے گجر پورہ کے علاقہ میں ڈاکووں نے وہاب کے گھر سے 5لاکھ 20ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،چوہنگ میں ڈاکوئوں نے فائز احمد کے گھر سے 4لاکھ50ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے
علاوہ ازیں کاہنہ میں ڈاکو افتخار سےگن پوائنٹ پر 10 ہزار کی نقدی اور موبائل فون ، مغلپورہ کے علاقہ میں ڈاکو دلشاد سے1لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون ،مصطفی آباد میں ڈاکو عمران سے 26ہزار روپے اور موبائل فون ، اسلام پورہ میں ڈاکو غفار سے55ہزار کی نقد ی اور موبائل فون ، شاہدرہ ٹاون کے علاقہ میں ڈاکو نسیم الہیٰ سے 40ہزار روپے اور موبائل فون ،نیو انارکلی کے علاقہ میں ڈاکو جاوید سے 20ہزار اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔جبکہ باٹا پور،مسلم ٹاؤن، مانگا منڈی، سندر، مصطفی ٹائون، مزنگ اور قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے گاڑیاں اور بھاٹی گیٹ۔سمن آباد،غالب مارکیٹ، جنوبی چھائونی، نصیر آباد، بھاٹی گیٹ، نواں کوٹ اور نواب ٹائون سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔