علامہ اقبال پولو، ریمنگٹن فارما نے گولڈ کلب کو ہرا دیا

لاہور: جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام تیسرے علامہ اقبال پولو ٹورنامنٹ کے ساتویں روز ایک میچ کھیلا گیا جس میں ریمنگٹن فارما کی ٹیم نے ایس کیو سی گولڈ پولو ٹیم کو 8-6 سے ہرا دیا۔

واحد میچ دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیزبھی موجود تھی۔ ریمنگٹن فارما کی طرف سے حمزہ مواز خان نے شاندار کھیل پیش کیا اور چھ خوبصورت گول سکور کیے دیگر میں احمد زبیر بٹ نے دو گول سکور کیے۔

ہارنے والی ٹیم ایس کیو سی گولڈ پولو ٹیم کی طرف سے راجہ جلال ارسلان نے پانچ اور قاسم خان نے ایک گول سکور کیا۔

آج بروز منگل تین اہم میچز کھیلے جائیں گے۔