مینز ہاکی ورلڈ کپ جرمنی نے جیت لیا

بھوبانیشور: بھارت میں جاری مینز ہاکی ورلڈ کپ میں جرمنی نے دفاعی چیمپئن بلجیم کو پنالٹی شوٹس پر 5-4 سے ہرا کر ہاکی ورلڈ کپ جیت لیا۔ کالینگا اسٹیڈیم میں کھیل کے مقررہ وقت پر مقابلہ 3-3 سے برابر رہا۔
بلجیم نے پہلے ہاف میں فلورینٹ اور تانگوئی کی گولز کی بدولت 2-0 سے برتری حاصل کرلی تاہم جرمنی نے خسارے کو 3-2 کر دیا۔ ویلین نکلاس، پائیلٹ گونزالو اور گرامبش میٹس نے گول کئے۔
آخری لمحات میں بون ٹوم نے گول کرکے مقابلہ 3-3 کر دیا۔ قبل ازیں تیسری پوزیشن کے میچ میں نیدرلینڈز نے آسٹریلیا کو 3-1 سے ہرا کر برانز میڈل حاصل کیا۔ ہاف ٹائم میں آسٹریلوی ٹیم کو 1-0 سے برتری حاصل تھی۔ فاتح ٹیم کے کپتان تھیری برنکمین نے دو گول کئے جبکہ جپ جنسین نے ایک بار گیند کو جال کے حوالے کیا۔ آسٹریلوی ٹیم کا واحد گول جیرمی ہیورڈ نے کیا۔