چار روزہ میچ، انگلینڈ لائنز کیخلاف اوشاڈا فرنینڈو کی سنچری

گال: سری لنکا اے نے انگلینڈ لائنز کیخلاف چار روزہ ان آفیشل ٹیسٹ کے دوسرے دن اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 228 اسکور کرلیے۔

گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں نشان مڈوشکا اور اوشاڈا فرنینڈو نے پہلی وکٹ پر 203 رنز کی شراکت قائم کی۔ فرنینڈو نے 18 چوکوں کی مدد سے 114 رنز بنائے۔

باڈی بلڈرز کو پٹھوں کی مضبوطی کے لیے چقندر کا رس استعمال کرنے کا مشورہ

مڈوشکا 91 اور لکشیتھا ماناسنگھے 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔ قبل ازیں انگلینڈ لائنز اپنی پہلی اننگز میں 467 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

ٹام ہینز 118 جوش بوہانون 42، لیام پیٹرسن وائٹ 41 اور میتھیو فشر 53 رنز بناسکے۔ لسیتھ ایمبولڈینیا اور آمشی ڈی سلوا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، لکشیتھا ماناسنگھے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آج چار روزہ میچ کا تیسرا دن ہے جہاں سری لنکا اے 103 رنز کے خسارے کے ساتھ اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کرے گا۔