ڈالر کی پرواز جاری، انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی

کراچی: آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات میں پاکستان کے لیے کوئی نرمی نظر نہ آنے اور قرض پروگرام کے لیے سیاسی جماعتوں کی ہم آہنگی سمیت دیگر سخت شرائط جیسے عوامل کے باعث جمعرات کو بھی ڈالر کی اتارچڑھا کے بعد تیز رفتار پرواز جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 271 روپے سے بھی زائد ہوگئے۔

کاروباری دورانیے کے ابتدا میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور ایک موقع پر ڈالر کی قدر 2.32 روپے کی کمی سے 266.50 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

لیکن قرض پروگرام کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف حکام کے جارحانہ روئیے اور حکومت کے 952 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ پلان پر تحفظات کے اظہار کی خبروں سے مارکیٹ گھبراہٹ اور ڈیمانڈ بڑھ

ی۔نتیجے میں ڈالر نے یوٹرن لیتے ہوئے اڑان بھرنا شروع کردی اور کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 2.53 روپے کے اضافے سے 271.35 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 50 پیسے کے اضافے سے 275.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔