ہائی ویلیو ایگریکلچر کراپس میں بہتری لانا وقت کا تقاضا: احمد عزیر تارڑ

لاہور: محکمہ زراعت پنجاب نے ہارٹیکلچر سے متعلق بہت سے امورکے دیرپا حل کیلئے ون سٹاپ سلوشن کے طور پر”کھاد میلہ وپاکستان ہارٹی ایکسپو2023 ” کے موقع پر ایک بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا جس میں کاشتکاروں کو ہارٹیکلچر کی ویلیو چین میں بہتری کیلئے رہنمائی کی گئی۔

  اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے سیکرٹری زراعت احمد عزیز تارڑ نے کہا کہ کھاد میلہ و پاکستان ہارٹی ایکسپو 2023کے انعقاد سے کاشتکاروں کو کھادوں کے متوازن استعمال اورہارٹیکلچرل کراپس کے متعلق آگاہی حاصل ہوئی۔

انھوں نے مزید کہا کہ زرعی برآمدات میں اضافہ کیلئے ہائی ویلیو ایگریکلچر کراپس کی ویلیو چین میں بہتری لانا وقت کا اہم تقاضا ہے۔

اس موقع پر ہارٹیکلچرہائی ویلیو ایگریکلچر کراپس اور ان کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کرنے بارے شرکا کو جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں جس میں ماہرین نے خطاب کیااور سٹرس سپلائی چین کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز پیش کیں۔

اختتامی تقریب میں احسان بھٹہ، فیصل ظہور، وقار حسین، ڈاکٹر انجم علی، محمد نواز خان میکن و دیگر افسروں نے شرکت کی۔