اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت ہر شعبے میں خواتین کی شمولیت کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ،آئین پاکستان تمام اداروں کے درمیان توازن کا ضامن ہے،پارلیمنٹ کو انتظامی امور میں بہتری کے لئے قانون سازی کا اختیار حاصل ہے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی خواتین پارلیمنٹیرینز کے 18 رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں اٹارنی جنرل سمیت قانونی ماہرین بھی موجود تھے۔
وزیراعظم سے رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی بھی ملے۔وزیراعظم سے متحدہ قومی موومنٹ کے اعلیٰ سطح وفد نے بھی ملاقات کی۔
وفد نے وزیرِ اعظم کو مردم شماری کے حوالے سے اپنے تحفظات اور کراچی کے مسائل کے بارے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے متحدہ کے تمام تحفظات کو دور کرنے اور انکے مسائل کے حل کی فوری ہدایات جاری کیں۔
وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ یورپی یونین کے ہائی رسک ممالک کی فہرست سے پاکستان کا نکلنا اہم کامیابی ہے۔
اس سے ملک میں کاروبار کو فروغ ملے گا۔ وزیراعظم نے کہا اس کامیابی سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے مالی ذرائع کے خلاف پاکستان کے عزم کی عکاسی ہو رہی ہے۔