برطانیہ نے ویزا فیسوں میں اچانک 20 فیصد اضافہ کردیا

اضافے کا اطلاق وزٹ ویزہ، ورک پرمٹ اورسٹوڈنٹس ویزہ سمیت تمام اقسام کے ویزوں پرہوگا

برطانیہ نے ویزافیسوں میں اچانک 20 فیصد اضافہ کردیا ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیرعظم رشی سونک نے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کے مطابق فیسوں میں اضافے کا اطلاق وزٹ ویزہ، ورک پرمٹ اورسٹوڈنٹس ویزہ سمیت تمام اقسام کے ویزوں پرہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امیگرینٹس کیلئے ہیلتھ سرچارج میں بھی اضافہ کیا گیا ہے،رقم 624 پانڈ سے بڑھا کر1 ہزار 35 پانڈز سالانہ کردی گئی۔