بچے کی پیدائش پر ماں اور والد کو چھٹی دینے کا بل منظور

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بچے کی پیدائش پر ماں اور والد کو چھٹی دینے کا بل بھی منظور کر لیا گیا ہے

بل منظور ہونے کے بعد بچے کی پیدائش پر والد 30 دن کی پیڈ چھٹی لے سکیں گے

میٹرینٹی بل کی منظوری کے بعد ماں کو پہلی پیدائش پر 6 ماہ، دوسری پر 4 جبکہ تیسری پر 3 ماہ کی چھٹی مل سکے گی

والد کو چھٹیاں سروس میں تین دفعہ میسر ہوں گی

قانون کا اطلاق اسلام آباد کی حدود میں نجی و سرکاری اداروں دونوں پر ہوگا