آئین کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے گریزنہیں کریںگے،بلاول بھٹو

کراچی: سابق صدر مملکت اورصدرپاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پرقوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ آئین کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے گریزنہیں کریںگے۔

قائد عوام ذوالفقارعلی بھٹو شہید نے 1973 کے آئین کی صورت میں قوم کو ایسا تحفہ دیا تھا جو متفقہ دستورہے جس پرقومی اسمبلی کے تمام اراکین کے دستخط ہیں،انہوں نے 1973 کے آئین پر دستخط کرنیوالے تمام سیاستدانوں کو خراج عقیدت اورمادرجمہوریت بیگم نصرت بھٹو اوربینظیر بھٹو شہید کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے ان ہیروز کو سرخ سلام پیش کیا جنہوں نے آئین کی بحالی کیلئے عظیم قربانیاں دی۔

انہوں نے کہا کہ آمریت کے تاریک ادوارمیں پیپلزپارٹی کے جیالوں نے اپنے خون سے چراغ روشن کرکے جمہوریت کیلئے جدوجہد کرنیوالوں کو راستہ دکھایا،گڑھی خدا بخش بھٹو کا گنج شہیدان جمہوریت پرستوں کیلئے مینارنور ہے جہاں سے شہیدوں کے خون کی سرخی لیکرجمہوریت کا سورج طلوع ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1973 کے آئین کی اصل صورت میں بحالی بے نظیربھٹو شہید کی زندگی کا اولین مقصد تھا تاکہ بااختیار پارلیمنٹ بحال ہو،الحمد للہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے ذریعے 1973 کا آئین اصل صورت میں بحال ہوچکا ہے،پاکستان کے عوام کی منتخب پارلیمنٹ ہی عوام کی سب سے بڑی عدالت ہے اس عدالت کے سامنے سب کو سرتسلیم خم کرنا پڑیگا،علاوہ ازیں