آزادی اظہار پر سمجھوتہ کئے بغیر قوانین پر عمل کرینگے:مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کی براہ راست نشریات دکھانے سے دہشت گردوں کو بھی مدد ملتی ہے،آزادی اظہار کے حق کو مقدس سمجھتے ہیں، آزادی اظہار رائے پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے قوانین پر عمل کریں گے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا دہشت اور تشدد والے مناظر ٹی وی پر نہ چلانے کے ضابطہ اخلاق سے متعلق پیمرا آرڈر پر بعض تحفظات سامنے آئے ہیں۔علاوہ ازیں مریم اورنگزیب نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملازمین اور پنشنرز کی سہولت کے لئے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے قبل تنخواہ اور ماہانہ پنشن ادا کرنے کی ہدایت کردی۔