آسکر ایوارڈز: لیڈی گاگا کی فیشن سے ہٹ کر سادہ انداز میں پرفارمنس
لاس اینجلس: امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے آسکر ایوارڈز کی تقریب میں اپنے معمول کے فیشن سے ہٹ کر سادہ انداز میں پرفارمنس دی جس پر سب حیران رہ گئے۔ان کے گانے ’Hold my hand‘ کو بہترین گانے کیلئے نامزد بھی کیا گیا تھا جسے گلوکارہ نے اسٹیج پر گایا۔لیڈی گاگا نے سادہ سیاہ ٹی شرٹ اور جینز پہنی ہوئی تھی، انہوں نے کوئی میک اپ بھی نہیں کیا تھا۔اس کے برعکس شام کو ایوارڈ کی ریڈ کارپٹ تقریب میں انہوں نے خوب زرق برق لباس پہنا تھا۔