آل پاکستان ویمن سکواش ٹائٹل نور العین کے نام

کراچی : واپڈا کی نور العین نے پہلی میکڈونلڈز آل پاکستان جونیئر اینڈ ویمن سکواش چیمپئن شپ کا ویمنزسنگلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں واپڈا کی نور العین نے پنجاب کی رشنا محبوب کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی ۔ بوائز انڈر17کے فائنل میں خیبر پختونخوا کے عمیر عارف نے آرمی کے اذلان علی کو 11-8، 11-9 اور 12-10 سے زیر کرکے ٹائٹل جیتا۔ گرلز انڈر15 کے فائنل میں سندھ کی سحرش علی نے کے پی کی رانیہ قاضی کو 11-9، 13-11، 11-13 اور 11-7 سے قابو کیا ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی فرانسیسی سفارت خانے کے افسران لائنل اور گریگ تھے، جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔