لکھنو: بھارتی ریاست اتر پردیش میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک عدالت نے سات مسلمانوں کو مودی حکومت کی طرف سے قائم کئے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں سزائے موت سنائی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں فیصل، غوث محمد ، اظہر، عتیق مظفر، دانش، ممیر حسین اور آصف اقبال عرف راکی شامل ہیں۔
ایک اورمسلمان شخص عاطف عرف آصف ایرانی کو این آئی اے کی خصوصی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
بھارتی ایجنسی نے ان پر مسلح گروپ آئی ایس آئی ایس کے کارندے ہونے کاالزام لگاتے ہوئے انہیں بھوپال-اجین مسافر ٹرین دھماکے میں ملوث قراردیاتھا۔ دھماکے میں نو افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔
جج وی ایس ترپاٹھی نے سزا سناتے ہوئے دعویٰ کیا یہ کیس نایاب ترین کیسوں میں سے ایک ہے اسلئے مجرم سخت ترین سزا کے مستحق ہیں۔
عدالت نے ملزمان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا مجرموں نے ملک کیخلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے اسلئے وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔