راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پولیس اختیارات کا ناجائز استعمال اور عدالتی احکامات کی حکم عدولی۔ سابقہ ایس ایچ او تھانہ صادق آباد راولپنڈی طاہر احمد ریحان سب انسپکٹر، افتحار احمد سب انسپکٹر سمیت شہزاد ظفر ٹی/اسسٹنٹ سب انسپکٹر خلاف پولیس آڈر 2002تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
سابقہ ایس ایچ او و دیگر نے مقدمہ نمبر 2463، بجرم 448/148/149/452/506ii تھانہ صادق آباد درج کیا۔جومقدمہ حوالے سے ایڈیشنل سیشن جج / احکامات کو ہائیکورٹ راولپنڈی نے معطل کیا تھا۔
مذکوران افتخار احمد سب انسپکٹر ،طاہر ریحان سب انسپکٹر/ایس ایچ او سمیت شہزاد ظفر نے عدالتی حکم عدولی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا، مقدمہ بابت حقائق کو اعلیٰ افسران سے چھپایا۔اور ملزمان کو گرفتار کرکے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔
سب انسپکٹر شفقت علی خان/ایس ایچ او صادق آباد راولپنڈی نے افسران کے احکامات پر مذکوران خلاف پولیس آڈر 2002 بجرم 155سی تھانہ صادق آباد راولپنڈی میں مقدمہ درج کرلیا۔