افغانستان نے ڈیڑھ لاکھ فوجیوں پر مشتمل فوج تیار کر لی

کابل : افغا نستا ن نے ڈیڑھ لاکھ فوجیوں پر مشتمل مضبوط اور جدید دفاعی ساز وسامان سے لیس فوج تیار کر لی ۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اﷲ خوارزمی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہم نے اب تک ڈیڑھ لاکھ اہلکاروں پر مشتمل مضبوط اور دفاعی سازوسامان سے لیس فوج تیار کی ہے جو سیکورٹی کو یقینی بنانے اور ملکی سرحدوں کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ سابق حکومت کے اہلکار بھی قومی فوج کے اندر موجود ہیں۔

امارات اسلامیہ اپنے تمام تر حفاظتی آلات کو اپنے وسائل سے تیار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔یاد رہے کہ افغانستان سے امریکی زیرقیادت افواج کے انخلاء کے بعد امریکی حمایت یافتہ انتظامیہ کے خاتمے کے ساتھ سابق حکومت کی ساڑھے تین لاکھ اہلکاروں پر مشتمل سیکورٹی فورسز کو ختم کر دیا کیا گیا تھا۔