افغان جنرل کا وزیرخارجہ کے حوالے سے بیان باعث شرمندگی:علی امین گنڈاپور

ڈیرہ اسماعیل خان: سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ایک افغان جنرل نے ہمارے وزیر خارجہ کے حوالے سے جو بات کہی ، وہ ہم سب کیلئے باعث شرمندگی ہے ۔

اب تک جھنڈے والوں نے جواب دیا اور نہ کسی اور نے ۔وہ گزشتہ روز نجی ریسٹورنٹ کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔

  انہوں نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی کو خیراتی جھنڈا ملا ہوا ہے ،میں اب بھی الیکشن مہم میں ہوں مگر میرے مقابلے میں اس کا بھائی نظر نہیں آرہا۔

علی امین نے کہا کہ تحریک انصاف نے راجن پور میں حکومتی امیدوار کو ڈبل مارجن سے شکست دی ہے۔اسی وجہ سے حکومت الیکشن سے ڈر رہی ہے۔