اقتدار کی غلامی میں ڈوبا شخص آزادی کی جنگ لڑ رہا :وزیراطلاعات

اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے اقتدار کی غلامی میں ڈوبا شخص بیٹی کو ٹھکرا نے کے بعدحقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے،سب سے بڑا بزدل وہ ہوتا ہے جو اقتدار کی خاطر اپنی بیٹی کو قبول نہ کرے۔

جو معاشرے میں اپنی بیٹی کو عزت نہیں دے سکتا وہ عمران خان جیسا بزدل ہوتا ہے،غیر ملکی لابی فرمز کے غلام حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، سب سے بڑا بزدل وہ ہوتا ہے جو اپنی بیٹی کو بیٹی نہ کہہ سکے، بزدل وہ ہوتا ہے جو اپنے گھر کی عورتوں کوچوری اور منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کرے۔

آزادی کی جنگ لڑنے والا پہلا بزدل ہے جو کالے ڈبے منہ پر پہن کر باہر نکلتا ہے، عمران خان کالے رنگ کے ڈبے سے سرباہر نکال نہیں سکتے اور بزدل نواز شریف ہے،بزدل وہ ہوتا جو عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر خود چارپائی کے نیچے چھْپ جائے، بزدل وہ ہوتا ہے جواپنی کْرسی کی خاطر ملک کیخلاف سازش کرتا ہے۔