اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پانی پر کانفرنس

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پانی پر ہونے والی کانفرنس پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس میں 2030تک سب کیلئے صاف پانی اور صفائی کے مقصد کے حصول کیلئے عالمی سطح پربین الاقوامی اقدامات کا تعین کرنے کی ضرورت ہے۔

کانفرنس کا ایک اہم نتیجہ واٹر ایکشن ایجنڈا ہو گا جس میں رکن ممالک اور دیگر سٹیک ہولڈرز پانی کی کمی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے نئےعزم کا اظہار کریں گے۔اقوام متحدہ کی پانی سے متعلق کانفرنس میں حکومتوں اور ریاستوں کے سربراہان ،وزرا اور اعلی ترین نمائندے شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں پاکستان کے 4رکنی وفد کی نمائندگی سیکرٹری آبی وسائل حسن ناصر جامی کریں گے۔