الخدمت فاؤنڈیشن سلائی مشینیں،وہیل چیئرزاوربلاسودقرضے تقسیم

اسلام آباد : الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام میگا ایونٹ کا اہتما م کیا گیا۔ تقریب میں سلائی مشینیں، ویل چیئرز اور بلاسود قرضے تقسیم کئے گئے۔

تقریب میں مہمان خصوصی سابق ایم این اے عائشہ سید، صدرآئی سی سی آئی ظفر بختاوری، صدر الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد حامد اطہر ملک،سیکرٹری جنرل محمد الطاف شیر، صدر انجمن تاجران پاکستان کاشف چوہدری،ملک عبد العزیز، امتیاز عباسی چیئرمین سوشل ویلفیئر کمیٹی آئی سی سی آئی، ڈاکٹر محمد باقر خان خاکوانی، محمد اکرم، اظہر علی شاہ، شہزاد سلیم عباسی سمیت آرفن بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حامد اطہر ملک نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن معاشرے کے ہر ضرورت مند فرد تک پہنچ رہی ہے۔

تقریب سے احسن بختاوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہیں۔

احسن بختاوری نے کہا کہ آج ضرورت مندوں میں ونٹر پیکجز، سلائی مشینں , بلا سود قرضہ فراہمی کے لیے مواخات چیکس اور ویل چیئرز تقسیم کر نے پر ہم الخدمت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔