الیمینیٹرون ، زلمی نے یونائیٹڈ کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا

لاہور: پی ایس ایل 8 کے الیمینیٹر ون میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو12رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ۔ قذافی سٹیڈیم میں یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور زلمی نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے جس میں کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 64 رنز کی اننگز کھیلی ۔

یونائیٹڈ کے شاداب خان نے 2 فاروقی ، فہیم، حسن اور وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔جواب میں اسلام آباد کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 6 وکٹوں پر 171 رنز بنا سکی ۔ ایلکس ہیلز نے 57 اور صہیب مقصود نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔آج زلمی کی ٹیم لاہور سے ایلیمینیٹر ٹو میں ٹکرائے گی اور جیتنے والی ٹیم ملتان سلطانز سے فائنل کھیلے گی ۔