الیکشن میں انتظامی تاخیر کی آئین میں گنجائش:شاہد عباسی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ سیاسی لیڈروں کی گرفتاری کے حق میں نہیں، عمران خان کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ کارکنان کو مشکل میں نہ ڈالیں ،گرفتاری دے دیں۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا نواز شریف واپسی کا فیصلہ خود کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ سے تحائف لئے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ، توشہ خانہ کے حوالے سے جس نے مجھ پر الزام لگانا ہے لگالے، ملنے والا تحفہ نہ حکومت کا ہوتا ہے نہ توشہ خانے کا، وہ آپ کا ہوتا ہے۔انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا الیکشن میں انتظامی تاخیر کی آئین میں گنجائش ہے۔