امارات کی ایک ارب ڈالر مالی معاونت کی تصدیق، چین سے30 کروڑ ڈالرملے گئے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہاہے کہ یواے ای کے حکام نے آئی ایم ایف کو پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی دوطرفہ مالی معاونت کی تصدیق کردی ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان یو اے ای سے مذکورہ ڈیپازٹس کے حصول کیلئے ضروری دستاویزات کی تیاری میں مصروف ہے۔اسحاق ڈارنےجمعہ کواپنے ٹویٹ میں کہاکہ انڈسٹریل اینڈکمرشل بینک آف چائنہ کی طرف سے پاکستان کیلئے اعلان کردہ 1.3 ارب ڈالرکی مالی سہولت کے تحت 300 ملین ڈالر(30کروڑڈالر)کی تیسری اور آخری قسط سٹیٹ بینک کوموصول ہوگئی ہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ الحمدللہ اس قسط سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوگا۔