امریکا کی کچھ ریاستوں میں شدید سردی ، کچھ ریاستوں میں ہیٹ ویو جاری

نارتھ اور ساؤتھ ڈکوٹا، منیسوٹا اور وسکونسن میں سرمائی طوفان ،ٹیکساس، کینٹکی، جارجیا اور ٹینیسی میں شدید گرمی پڑ رہی ہے

واشنگٹن: امریکہ میں ایک طرف موسم سرما کے طوفان ہیں تو دوسری جانب ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ موسم سرما کے طوفان کے باعث بڑے پیمانے پر نظام زندگی مفلوج ہے۔

ملک بھر میں 75 ملین افراد موسم سرما کی وارننگ کے زیر اثر ہیں، ریاست نارتھ اور ساؤتھ ڈکوٹا، منیسوٹا اور وسکونسن میں کئی اسکول اور کاروبار بند ہیں۔

حکام کے مطابق طوفان کے نتیجے میں امریکہ میں 1700 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

دوسری جانب جنوب مشرقی امریکی حصوں کو شدید گرم موسم کا سامنا ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں گرمی کی شدت بڑھنے سے 150 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب ہے۔ ریاست ٹیکساس، کینٹکی، جارجیا اور ٹینیسی کے شہروں میں ریکارڈ گرمی پڑ رہی ہے۔فلوریڈا اور لوزیانا کے شہروں میں بھی گرمی کے ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے۔