امریکہ فوجی امداد بحال کرے:مسعود خان

واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا کہ موجودہ امریکی انتظامیہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں معطل کی گئی پاکستان کی فوجی امداد اورعسکری سامان کی فروخت کو بحال کرے۔

واشنگٹن میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت رابطے کیلئے امریکی حوصلہ افزائی کی قدر کرتے ہیں۔

امریکہ مسئلہ کشمیر حل کرنے میں مدد کیلئے اثرانگیزکام کرسکتا ہے۔امریکہ اور چین افغانستان میں دہشتگردی کی افزائش پر فکر مند ہیں اورپاکستان کو بھی اس سے خطرہ ہے ، ہمیں اس کیخلاف ملکرکام کرنا ہوگا ۔