امریکہ نے ایٹمی توانائی سے چلنے والی آبدوز آسٹریلیا کے حوالے کر دی

واشنگٹن : امریکہ نے ایٹمی توانائی سے چلنے والی آبدوز اتحادی ملک آسٹریلیا کے حوالے کر دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں کو کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑتے بلکہ انھیں چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کو آبدوز دینے کا مقصد بحر الکاہل میں قیام امن کو یقینی بنانا ہے اور یہ آبدوز ایٹمی توانائی سے چلتی ہے لیکن ایٹمی نہیں ہے۔