امریکی بیونسے سب سے زیادہ گریمی ایوارڈ حاصل کرنیوالی گلوکارہ بن گئیں

لاس اینجلس:غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات لاس اینجلس میں 65ویں گریمی ایوارڈز 2023 کی تقریب منعقد ہوئی جس میں کئی فنکاروں کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔سال 2023 کے گریمی ایوارڈز کے لیے ادارے نے مجموعی طور پر 91 کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا، اس سال سب سے زیادہ 9 نامزدگیاں گلوکارہ امریکی گلوکارہ بیونسے کے حصے میں آئیں، جنہیں تمام بڑی کیٹیگریز کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔اسی دوران پاپ سپر اسٹار بیونسے نے 4 ایوارڈز اپنے نام کر کے کریئر میں سب سے زیادہ گریمی ایوارڈز جیتنے والی فن کار بن گئیں۔مذکورہ ایوارڈز کے بعد بیونسے کے کریئر میں کُل گریمی ایوارڈز کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ برطانوی گلوکار ہیری اسٹائلز بہترین پاپ ووکل البم کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔سام سمتھ ، کم پیٹریاس، ایڈیلی بھی ایوارڈز جیتنے میں کامیاب رہیں ۔