امیروں سے سستی گیس واپس لے کر عوام کو فراہم کی جائے گی:مصدق

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے آج ملک میں 10 سے 14 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے آئل ریفائنری لگانے کی منظوری دے دی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ذہن کے ادنر آگے بڑھتے پاکستان کا ایک خاکہ ہے اور وہ خاکہ یہ ہے کہ ملک کے ہر کارخانے سے دھواں اٹھ رہا ہو، ملک کے ہر میدان میں ہل چل رہا ہو، لوگ عزت کی روٹی حاصل کر رہے ہوں گے۔

لوگوں کو روزگار مہیا ہوگا، نوجوانوں کے لیے ذریعہ روزگار ہوگا۔ان کا کہنا تھا ا ان کے ذہن میں ملک کی ترقی کا کیا خاکہ تھا کہ یہاں کبھی ترقی نہیں ہوگی، ہر سال چار پانچ فیصد ترقی کے لیے آٹھ یا نو فیصد ہمیں توانائی چاہیے، وہ کہاں سے آئے گی۔مصدق ملک نے کہا کہ یہ کہا جاتا ہے کہ مجھے فرانس کے صدر کا فون آیا، میں نے بات نہیں کی، مجھے امریکا والے فون نہیں کر رہے۔

مودی میرا فون نہیں اٹھاتا، میں روس گیا تھا وہ مجھے تیل دینے لگے، یہ سب باتیں آپ نے سنی ہیں، کیا وہ تیل ملا؟ روسی سفیر کا وہ بیان چلائیں جس میں اس نے کہا کہ سابق وزیر اعظم سے ہماری کسی تیل کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی، ہماری بات صرف پائپ لائن کی ہوئی تھی، ،سابق حکومت نے روس سے تیل درآمد کرنے کا صرف ڈھنڈورا پیٹا ، موجودہ حکومت نے روس سے تیل کے حصول کو ممکن بنایا ہے،ایل پی جی ، ایل این جی اور سولر کے ذریعے توانائی کی فراہمی کے لیے پالیسی بنائی گئی ہے۔

فیکٹریوں کی گیس بند نہیں کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کل بتایا کہ روس سے معاہدہ ہوچکا ہے اور بہت جلد پاکستان کو روسی تیل ملنے والا ہے جس سے تیل کی قیمت نیچے آئے گی اور توانائی کے فقدان کا مسئلہ بھی حل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ آج کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اس میں وزیراعظم نے منظوری دی کہ ملک میں 10 سے 14 ارب ڈالر یعنی 10 سے 14 ہزار ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے یہاں پر ایک ریفائنری لگائی جائے گی۔انہوں نے کہا کابینہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ امیروں سے سستی گیس واپس لے کر عوام کو فراہم کی جائے گی، عوام کی بجلی عوام کو لوٹا دی گئی ہے، چند امرا سے، چند کمپنیوں سے گیس واپس لے لی گئی ہے اور یہ گیس عوام کو فراہم کی جائے گی۔

ان فیکٹریوں کو فراہم کی جائے گی جو لوگوں کو روزگار فراہم کرتی ہیں۔۔وزیر مملکت نے کہا ہماری سیاست جھوٹے بیانات نہیں، روس سے حقیقت میں آنے والا تیل ہے، وہ 10 سے 14 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہے جس سے توانائی کا ایک نیا شہر تعمیر ہوگا، اس کے علاوہ ہماری اور بہت سی پالیسز چل رہی ہیں،ان کوآپ کے سامنے لاتے رہیں گے۔