انسانوں میں برڈ فلو کےکیسز تشویشناک ہیں : عالمی ادارہ صحت

جینوا: عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ برڈ فلو کے انسانوں میں بڑھتے کیسز تشویشناک ہیں۔ ادارے کی ڈائریکٹر سلوی بریانڈنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ وائرس انسانوں میں ایک دوسرے سے پھیلا یا پھر متاثرہ تمام افراد اس خاص ماحول کا حصہ رہے جہاں وائرس تھا۔ ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ انسانوں میں یہ وائرس پایا جائے۔

عموماً متاثرہ پرندوں سے براہ راست رابطے میں آنے والے افراد ہی اس کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ بیان کمبوڈیا میں اسی وائرس کے باعث ایک گیارہ سالہ لڑکی کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔

کمبوڈیا کی وزارت صحت نے بتایا کہ مذکورہ لڑکی کے والد ٹیسٹ بھی مثبت آیا جس کے باعث یہ خدشات بڑھ گئے ہیں کہ یہ انسانوں کو ایک دوسرے سے لگ سکتا ہے، تاہم اس پر تحقیقاتی کام ابھی ہو رہا ہے۔