لاہور: انسداد پولیو مہم لاہور میں کامیابی سے جاری ہے اور 3 روز میں 98 فیصد ہدف مکمل کر لیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ تین روز میں 12 لاکھ 48 ہزار637 بچوں کو پولیوویکسین کے قطرے پلائے گئے ہیں۔
اور ناقص کارکردگی پر 19انسدادپولیو ورکرز کو شوکاز نوٹس جاری اور 16 سے جواب طلبی کی گئی ہے۔
انسداد پولیو ورکرز کی مانیٹرنگ کے دوران انکی ناقص کارکردگی پر سزا اور بہترین کام پر جزا کا عمل بھی جاری ہے اور ابتک ورکرز کی مجموعی کارکردگی تسلی بخش ہے۔ جس طرح ناقص کارکردگی پر ایکشن لیا گیا اسطرح بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد دی جائینگی۔
لہٰذا انسدادپولیو ورکرز باقی دنوں میں بھی فیلڈ میں جانفشانی سے کام کریں۔ روزانہ یوسی ، ٹائون اور ضلعی سطح پر میٹنگز میں پولیو کوریج کو مانیٹر کیا اور ڈبلیو ایچ او کی فیلڈ مانیٹرنگ ٹیموں سے بھی فیڈ بیک لیا جا رہا ہے۔