انڈونیشیائی بھکاری ٹک ٹاک پر ڈجیٹل فقیر بن گئے

جکارتہ: انٹرنیٹ کی آمد سے انڈونیشیا میں ڈجیٹل بھکاریوں بھی جدید ہوگئے ہیں اور اب لاتعداد بھکاری ٹک ٹاک پر بھیک مانگ رہے ہیں اور اپنا اکاؤنٹ نمبر بھی دے رہے ہیں۔ انڈونیشیا میں ڈانسنگ بائٹ نامی ایک مشہور پلیٹ فارم ہے جو گداگر اسے بھرپور انداز میں استعمال کررہے ہیں۔اس طرح ڈجیٹل بھکاریوں کو سڑکوں پر مانگنے کی ضرورت نہیں رہتی اور وہ گھر بیٹھے بھیک کی ویڈیو بنا کر پوسٹ کررہے ہیں۔