انڈونیشیا میں 6.3 شدت کازلزلہ، جانی مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

Wed, 18 Jan 2023, 1:22 PM
جکارتہ:انڈونیشیا کے صوبے گورونتالو میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ چینی خبر رساں ادارے نے مقامی موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی کےحوالے سے بتایا کہ انڈونیشیا کے صوبے گورونتالو میں بدھ کی صبح 7 بجکر 34 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے ۔
زلزلے کے جھٹکے جنوبی صوبے سلاویسی اور وسطی سلاویسی میں بھی محسوس کیے گئے۔قومی آفات کے اثرات سے نمٹنے کے ادارے کے ترجمان عبدالموہاری نے کہا کہ تاحال ان صوبوں میں کسی جانی و مالی نقصان کی ا طلاع موصول نہیں ہوئی ۔ زلزلے کا مرکز سمندر کی تہہ سے 138 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔