اوجی ڈی سی ایل کےرمضان میں 10کروڑ کے راشن بیگ تقسیم
Share
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے اپنے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) پروگرام کے تحت سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ (ایس ڈبلیو آئی ٹی) کے اشتراک سے ملک بھر میں 100 ملین روپے مالیت کے رمضان راشن بیگزتقسیم کرنیکا پروگرام شروع کر رکھا ہے ۔
اس مہم کا مقصد او جی ڈی سی ایل کے آپریشنل اضلاع میں مستحق خاندانوں کی معاونت کرتے ہوئے انہیں رمضان کے مقدس مہینے کے دوران خوراک کی بنیادی ضروریات فراہم کرنا ہے۔ راشن بیگز تقسیم کرنے کی یہ مہم 20اپریل، 2023 تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
او جی ڈی سی ایل نے مقامی طبقات کو بااختیار بنانے اور ان کی زندگیوں میں تبدیلیاں لانے کے اپنے عزم کو جاری رکھنے کا اعادہ کر رکھا ہے۔ ذمہ دار سماجی ادارے کے طور پر او جی ڈی سی ایل نے طبقات کی پائیدار ترقی میں کردار ادا کرنے کیلئے متعدد سی ایس آر اقدامات اٹھا رکھے ہیں۔
کمپنی نے حال ہی میں صحت کے شعبہ کی ترقی کے لئے اپنے سی ایس آر پروگرام کے تحت ملک بھر میں صحت مراکز کو 100 ایمبولینسز عطیہ کی ہیں۔ مقامی طبقات کو بااختیار اور ان کے معیارزندگی کو بہتر بنانے میں او جی ڈی سی ایل کی سی ایس آر کوششوں کو بڑے پیمانے پر تسلیم اور سراہا گیا ہے۔
کمپنی ان علاقوں میں جہاں وہ تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار حاصل کر رہی ہے ، وہاں کے لوگوں کی پائیدار ترقی اور فلاح وبہبود میں کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔