اوپن مارکیٹ میں ڈالر 292روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،سونا بھی مہنگا

کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے،انٹر بینک میں ڈالر287اور اوپن مارکیٹ میں292روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر2.25روپے اضافہ سے 285.04روپے سے بڑھ کر287.29روپے کی سطح پر آگئی\

جبکہ اوپن مارکیٹ میں 5 روپے کے اضافے سے ڈالر287سے بڑھ کر 292روپے کی سطح پر پہنچ گیا،دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت فروخت6روپے اضافہ سے316راپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت7روپے اضافہ سے361روپے ریکارڈ کی گئی۔دریں اثناءعالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت گزشتہ روز12ڈالرز اضافہ کے بعد1982ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 5000روپے اضافہ سے 2لاکھ14ہزار500اور دس گرام سونے کی قیمت 4288روپے اضافہ سے 1لاکھ83ہزار900روپے رہی،جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت100روپے اضافہ سے2450روپے کی سطح پر رہی۔