اٹلی حادثہ : 16پاکستانیوں کی حالت خطرے سے باہر

اسلام آباد: اٹلی میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں بچ جانے والے 16پاکستانیوں کی حالت تو خطرے سے باہر ہے ،ان کی واپسی کےلئے اٹلی حکومت کے تعاون سے اقدامات کیے جائیں گے۔

اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیرعلی جاوید نے کہا کہ کشتی حادثہ کلابریا میں جس مقام پر ہوا وہ سفارتخانے سے 9 گھنٹے کی مسافت پر ہے۔

واقعے کی خبر ملنے پر رات ہی کو سفارتخانہ کے عملہ کو جائے وقوع پر بھیجا گیا، حادثے میں بچ جانے والے 16 پاکستانیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

حادثے میں بچ جانے والوں نے بتایا کہ کشتی میں 20 پاکستانی سوار تھے۔کشتی حادثے میں لاپتا 4 پاکستانیوں کی تلاش جاری ہے۔

16پاکستانیوں کا تعلق مالاکنڈ ،حافظ آباد، گوجرانوالہ اور گجرات سے ہے۔ خیال رہے اتوار کو ترکیہ سے اٹلی جانے والے غیرقانونی مہاجرین کی کشتی سمندر میں چٹان سے ٹکرا کر ڈوب گئی جس کے نتیجے میں پاکستانیوں سمیت 59 افراد ہلاک ہوئے ۔