اٹھارویں ترمیم کے پیچھے آصف زرداری کا صوبائی خودمختاری کا وژن تھا: شیری رحمٰن
Share
اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ تاریخ ساز 18ویں ترمیم کی منظوری کو 13 سال مکمل ہو گئے ، 73 کے آئین کی بحالی کا سہرا پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت اور اس وقت کے صدر آصف علی زرداری کو جاتا ہے۔
، اس عظیم سنگ میل کے حصول میں شامل پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت اور تمام شراکت داروں کو خراج پیش کرتی ہوں۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے پیچھے صدر آصف زرداری کا صوبائی خودمختاری اور حقوق کا وژن تھا۔
انہوں نے صدر کو حاصل تمام حقوق پارلیمنٹ اور منتخب وزیراعظم کو منتقل کئے، صوبوں کو تقریباً 27 وزارتیں اور محکمے منتقل کئے گئے اور خیبر پختونخوا کے لوگوں کے دیرینہ مطالبے کے مطابق صوبائی شناخت دی گئی۔ انہوں نے کہا گزشتہ حکومت میں 18ویں ترمیم کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی۔