ایران پاکستان کیساتھ مزیدبجلی منصوبےشروع کرنےکاخواہاں

توانائی میں تعاون بڑھانےپرتہران کےمشکور:خرم دستگیر،ایرانی وزیرسےملاقات

اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب علی اکبر محرابیان سے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔گزشتہ روز وزارت توانائی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایرانی وزیر نے ایران سے گوادر تک تیز رفتاری سے بجلی درآمد کرنے کے لئے ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر پر پاکستان کے حکام کو سراہا۔

انہوں نے پاکستان کے ساتھ مزید بجلی کے منصوبے شروع کرنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر خرم دستگیر نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔