ایران کا سعودی عرب کے ساتھ تجارت شروع کرنے کا اعلان
Share
تہران: ایران نے سعودی عرب کے ساتھ تجارت شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ایران کے بااثر اور معروف عالم آیت اللہ عباس علی سلیمانی مسلح حملے میں جاں بحق ہوگئے جبکہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر صنعت و تجارت رضا فاطمی امین نے کہا ہے کہ ان کے ملک اور سعودی عرب کے درمیان تجارت کا تبادلہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا منطقی نتیجہ ہے جس کا آغاز باہمی رضا مندی سے کیا جا رہا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق فاطمی امین نے بتایاکہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے تناظر میں سعودی عرب میں ایرانی تجارتی اشیا کو داخلے کی اجازت دینا ایجنڈے میں شامل ہے۔
ایران کے صنعت، کان کنی اور تجارت کے وزیر نے مزید کہا کہ وزارت میں ہمارے ساتھیوں نے سامان برآمد کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔دریں اثنا ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’آئی آر این اے‘ کے مطابق آیت اللہ عباس علی سلیمانی کو صبح کے وقت مسلح حملہ میں قتل کردیا گیا،رپورٹ کے مطابق مذہبی شخصیت پر حملہ ایران کے شمالی صوبے مازندران کے شہر بابولسر میں ہوا۔حکام کا کہنا ہے کہ حملے کا مقصد ابھی واضح نہیں ہے لیکن اس کا تعین کرنے کے بعد اعلان کیا جائے گا۔صوبہ مازندران کے گورنر محمود حسینی پور نے کہا کہ حملہ آور مقامی بینک کا سیکیورٹی اہلکار ہے۔