ایشین اسنوکر، محمد سلطان کی کامیابیوں کا سلسلہ دراز

دوحہ : قطر میں جاری اے سی بی ایس ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد سلطان نے دو اور شان نعمت نے ایک میچ جیت لیا۔ محمد سلطان نے سری لنکا کے محمد ریکاز کو 4-2 فریمز سے شکست دی۔
اس سے قبل انہوں نے قطر کے محمد البنالی کے خلاف 4-0 سے کامیابی حاصل کی۔ شان نعمت نے افغانستان کے محمد ریئس سینزاہی کو 4-0 سے آؤٹ کلاس کر دیا۔ وہ ایران کے سیاوش موزیانی کیخلاف سخت مقابلے میں 4-3 فریمز سے ہار گئے۔