ایف بی آر کا 155 موبائل ٹیکس سہولت مراکز قائم کرنے کا منصوبہ
Share
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے پاکستان ریزز ریونیو پروگرام کے تحت 155 ٹیکنولوجی سے لیس موبائل ٹیکس سہولت مراکز قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔
یہ مراکز ایف بی آر کی ٹیکس دہندگان کو روزمرہ کی ٹیکس خدمات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے عزم کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد گار ہوں گے۔
ایف بی آر نے اکتوبر نومبر 2022 میں ورلڈ بنک کے زیر انتظام پی آر آر پروگرام کا وسط مددتی جائزہ لیا۔
جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ پروگرام کے بچے ہوئے فنڈ عوام کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے فعال کئے گئے ۔ ٹیکس سہولت مراکز ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔ تاکہ ٹیکس کلچر میں ایک مثبت تبدیلی لائ جا سکے۔
ان اقدامات میں نادرا کی طرز پر ٹیکس دہندگان کی ایف بی آر کے سسٹمز تک رسائی کو آسان بنانا اور ان کے لئے ٹیکس دفاتر جانے کی ضرورت کو کم کرنا شامل ہے۔ ان اقدامات سے آف بی آر کی دور دراز کے تحصیل اور ضلع تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔ یہ ۱۵۵ موبائل سہولت مراکز سٹینڈرڈ وینز میں قائم کئے جائیں گے۔