ایل پی جی12 روپے کلو ، بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی

گھریلو سلنڈر 136اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 525 روپے اضافہ کردیاگیا

لاہور،اسلام آباد : اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں12 روپے اضافہ کر دیا۔گھریلو سلنڈر 136اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 525 روپے اضافہ کردیاگیا۔

ایل پی جی 266 روپےسے بڑھ کر 278 روپے فی کلو ہو گئی،گھریلو سلنڈر 3141 روپے سے بڑھ کر 3278 روپے کا ہوگیا۔

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر کا کہنا ہے JJVL جام شورو جوائنٹ وینچر کی بندش سے حکومت کواربوں روپے کے نقصان کا سامنا اور عوام کو مہنگی گیس خریدنا پڑ رہی ہے۔

 حکومت سے مطالبہ ہے نقصان سے بچنے کیلئے فوری طور پر جے جے وی ایل چلایا جائے۔

ادھر نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ایک روپیہ 71 پیسے مہنگی جبکہ دیگرصارفین کیلئے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

نیپرا میں سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جنوری کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی ۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے بجلی جنوری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ۔

سی پی پی اے نے بجلی ایک روپے17 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔

نیپرا ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کریگا۔ اطلاق ایک ماہ کیلئے ہوگا۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کےجنوری کے ماہانہ فیول چارجز سے متعلق عوامی سماعت ہوئی ۔ نیپرا نے جنوری کے فیول چارجز کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے اس کا اطلاق صرف مارچ کے بلوں میں ہو گا۔