ایوارڈز کی تقریب میں علی ظفر نے اپنی اہلیہ کا لباس پہن لیا

لاہور: پاکستان میوزک انڈسٹری کے ورسٹائل گلوکار، اداکار اور ماڈل علی ظفر نے خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقدہ تقریب میں اپنی اہلیہ کا لباس زیب تن کرلیا۔

مختلف سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں علی ظفر کو اپنی اہلیہ کی فرمائش پر ان کا لباس پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹوئٹر پر مذکورہ تقریب سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے علی ظفر نے بتایا کہ ’خواتین کے لئے منعقدہ یہ تقریب میں پرفارم کرنے والا ہوں اور اُن خواتین کو خراج تحسین پیش کر رہا ہوں جنہوں نے اپنی پرواہ کئے بغیر اپنی زندگی اپنے اہل خانہ کے لئے وقف کردی، ان میں میری والدہ اور اہلیہ بھی شامل ہیں۔ میں نے اپنی اہلیہ سے اظہار محبت کرنے کے لئے ان کا لباس زیب تن کیا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ ایک جاپانی ڈیزائنر کا تیار کر دہ لباس ہے۔