ایٹمی پروگرام محفوظ ہونیکابیان خوش آئند :شیح رشید

راو لپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایٹمی اورمیزائل پروگرام مکمل محفوظ اوردبائو سے پاک ہونے کابیان انتہائی خوش آئندہے ،قوم جان دے سکتی ہے ایٹمی اثاثوں پرسمجھوتہ نہیں کرسکتی۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے میری ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے گزشتہ روز اپیل دائرکی ہوئی ہے ،اگرمیری ضامنتیں منسوخ ہوگئیں تودھوم دھام سے سسرال جائوں گا۔

دوست ممالک موجودہ حکومت کو جانتے ہیں اس لیے6ارب ڈالرکی یقین دہانی نہیں کرارہے اورآئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدہ نہیں کررہی ، لاہورمیں سیاسی ماحول بہت کشیدہ ہے جس سے پوراصوبہ متاثرہے ،چوروں اورچوکیداروں میں کبھی صلح نہیں ہوسکتی،90دن میں الیکشن آئین کاسب کوحکم ہے۔